منگل 4 اگست 2026 - 21:53
انجمنِ حسینیہ خواجگان کی جانب سے پانچ روزہ تربیتی و تفریحی سمر کیمپ کا انعقاد، 150 بچوں اور نوجوانوں کی شرکت

حوزہ / انجمنِ حسینیہ خواجگان نارووالی (رجسٹرڈ) لاہور کے شعبہ تربیت کے زیر اہتمام پانچ روزہ تربیتی و تفریحی سمر کیمپ 28 جولائی سے یکم اگست 2026ء تک مری کے پُرفضا مقام پر منعقد ہوا، جس میں تقریباً 150 بچوں اور نوجوانوں نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اس سمر کیمپ کا مقصد نئی نسل کی دینی، اخلاقی، فکری، جسمانی اور اجتماعی تربیت کو متوازن اور مؤثر انداز میں پروان چڑھانا تھا۔ کیمپ کے دوران شرکاء کے لیے روزانہ باقاعدہ شیڈول کے تحت مختلف دینی، تعلیمی، تربیتی، ثقافتی، جسمانی اور تفریحی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا۔

کیمپ کے پہلے روز شرکاء کی آمد، رجسٹریشن اور رہائش کے انتظامات کے بعد تعارفی نشست منعقد ہوئی، جس میں کیمپ کے مقاصد، قوانین و ضوابط سے آگاہ کیا گیا۔ بعد ازاں شرکاء کے مختلف گروپس تشکیل دیے گئے اور اسکاوٹنگ سے تعارف کرایا گیا۔ نمازِ مغربین کے بعد مجلسِ عزاء اور عزاداری کا اہتمام کیا گیا جبکہ رات کو آئندہ دنوں کے پروگرامز کی بریفنگ دی گئی۔

کیمپ کے دوسرے روز علی الصبح 3:30 بجے بیداری، نمازِ فجر باجماعت، دعاؤں، اذکار، تلاوتِ قرآن مجید اور درسِ قرآن سے دن کا آغاز ہوا۔ اس کے بعد جسمانی ورزش، مارننگ ڈرل، علمی کلاسز، اسکاوٹنگ ٹریننگ، ثقافتی سرگرمیاں اور سیمینارز منعقد ہوئے۔ نمازِ ظہرین کے بعد مختلف تربیتی نشستوں کا سلسلہ جاری رہا جبکہ شام کو مجلسِ عزاء، عزاداری اور دعائے کمیل کا اجتماعی اہتمام کیا گیا۔

انجمنِ حسینیہ خواجگان کی جانب سے پانچ روزہ تربیتی و تفریحی سمر کیمپ کا انعقاد، 150 بچوں اور نوجوانوں کی شرکت

تیسرے روز بھی روحانی، علمی اور جسمانی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رہا۔ شرکاء کے لیے خصوصی لیکچرز اور تربیتی نشستوں کے علاوہ مختلف کھیلوں کے مقابلے اور گروپ ایکٹیویٹیز منعقد کی گئیں جبکہ شام کو دینی و اخلاقی پروگرام اور عزاداری کا اہتمام ہوا۔

کیمپ کے چوتھے روز فکری و تربیتی ورکشاپس، سیمینارز اور سوال و جواب کی نشستیں منعقد ہوئیں۔ شرکاء کو مری کے مختلف قدرتی مقامات کی سیر بھی کرائی گئی، جس کے ذریعے انہیں قدرتی حسن سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ اجتماعی زندگی اور باہمی اخوت کا عملی تجربہ حاصل ہوا۔ دن کے اختتام پر مجلسِ عزاء اور اجتماعی دعا کا اہتمام کیا گیا۔

پانچویں اور آخری روز اختتامی کلاسز اور تربیتی جائزے کے ساتھ امتحان لیا گیا۔ بعد ازاں اختتامی تقریب، دعائے خیر اور شرکاء کی واپسی کے ساتھ پانچ روزہ کیمپ اختتام پذیر ہوا۔

نماز باجماعت اور روحانی تربیت

کیمپ کی نمایاں خصوصیات میں نمازوں کی پابندی اور روحانی تربیت شامل رہی۔ پانچوں روز نمازِ فجر، ظہرین اور مغربین باجماعت ادا کی گئیں۔ نمازوں کے بعد دعاؤں، اذکار، تلاوتِ قرآن مجید اور درسِ قرآن کا اہتمام کیا گیا، جس نے شرکاء کی دینی و روحانی تربیت میں اہم کردار ادا کیا۔

قرآن کریم، دینی و اخلاقی تعلیم

کیمپ میں بچوں اور نوجوانوں کے لیے قرآن مجید کی تلاوت، بنیادی قرآنی تعلیمات، عقائد، اخلاق، سیرتِ اہل بیت علیہم السلام اور اسلامی طرزِ زندگی کے موضوعات پر خصوصی کلاسز منعقد ہوئیں۔ شرکاء کی عمر اور ذہنی استعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے تدریسی انداز اختیار کیا گیا۔

روزانہ درسِ اخلاق میں حسنِ اخلاق، والدین کا احترام، اساتذہ کی اطاعت، سچائی، امانت داری، نظم و ضبط، اجتماعی زندگی اور اسلامی کردار سازی جیسے موضوعات پر رہنمائی فراہم کی گئی۔

انجمنِ حسینیہ خواجگان کی جانب سے پانچ روزہ تربیتی و تفریحی سمر کیمپ کا انعقاد، 150 بچوں اور نوجوانوں کی شرکت

فکری و تربیتی لیکچرز اور سیمینارز

بچوں اور نوجوانوں کی فکری و نظریاتی تربیت کے لیے مختلف موضوعات پر خصوصی لیکچرز اور سیمینارز منعقد ہوئے۔ ان میں عقائدِ اسلامی، ولایت، دینی شناخت، نوجوانوں کی ذمہ داریاں، اسلامی طرزِ فکر اور عصر حاضر کے چیلنجز سمیت وحدتِ امت، انتظارِ امام عصر علیہ السلام، ولایتِ فقیہ، دشمن شناسی، نوجوان اور جدید فتنوں کا مقابلہ اور اسلامی معاشرے جیسے موضوعات زیر بحث آئے۔

آگاہی نشستیں

شرکاء کے لیے خصوصی آگاہی نشستوں کا بھی اہتمام کیا گیا، جن میں سگریٹ نوشی کے نقصانات، ویپنگ کے مضر اثرات، منشیات سے بچاؤ، سوشل میڈیا کے مثبت و منفی استعمال اور صحت مند طرزِ زندگی کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی۔

اسکاوٹنگ اور قائدانہ تربیت

روزانہ اسکاوٹنگ کی عملی تربیت کے ذریعے شرکاء میں نظم و ضبط، ٹیم ورک، قائدانہ صلاحیت، ہنگامی حالات سے نمٹنے، خدمتِ خلق اور وقت کی پابندی جیسے اوصاف پروان چڑھانے کی کوشش کی گئی۔

اسی طرح بچوں اور نوجوانوں کی جسمانی نشوونما کے لیے مختلف کھیلوں، گروپ گیمز، جسمانی مشقوں، دوستانہ مقابلوں اور تفریحی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا۔ ثقافتی و تعلیمی سرگرمیوں کے ذریعے شرکاء کی تخلیقی صلاحیتوں، اعتماد، اظہارِ خیال اور اجتماعی ہم آہنگی کو فروغ دیا گیا۔

انجمنِ حسینیہ خواجگان کی جانب سے پانچ روزہ تربیتی و تفریحی سمر کیمپ کا انعقاد، 150 بچوں اور نوجوانوں کی شرکت

مری کے قدرتی مقامات کی سیر

کیمپ کے دوران شرکاء کو مری کے خوبصورت اور پُرفضا مقامات کی سیر بھی کرائی گئی۔ اس موقع پر بچوں اور نوجوانوں نے قدرتی حسن سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ باہمی اخوت، نظم و ضبط اور اجتماعی زندگی کا عملی تجربہ حاصل کیا۔

مجالسِ عزاء اور عزاداری

ماہِ محرم کی مناسبت سے ہر روز نمازِ مغربین کے بعد مجلسِ عزائے سیدالشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام منعقد کی گئی، جس میں واقعۂ کربلا، سیرتِ اہل بیت علیہم السلام اور پیغامِ عاشورا کو اجاگر کیا گیا۔ مجالس کے بعد عزاداری کا اہتمام بھی کیا جاتا رہا، جس سے شرکاء کے دلوں میں محبتِ اہل بیت علیہم السلام اور شعائرِ حسینی سے وابستگی مزید مضبوط ہوئی۔

کیمپ کے دوران دعائے کمیل کا بھی اجتماعی اہتمام کیا گیا، جس سے شرکاء میں روحانیت، خشوع و خضوع اور اللہ تعالیٰ سے تعلق کو مزید مستحکم کرنے کا موقع فراہم ہوا۔

تربیتی کیمپ کے مثبت اثرات

کیمپ کے منتظمین کے مطابق اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پانچ روزہ تربیتی و تفریحی سمر کیمپ اپنے دینی، اخلاقی، فکری، جسمانی اور تربیتی اہداف کے حصول میں کامیاب رہا۔ اس سرگرمی نے بچوں اور نوجوانوں کی شخصیت سازی، دینی شعور، نظم و ضبط، قائدانہ صلاحیت، عبادت، باہمی اخوت اور محبتِ اہل بیت علیہم السلام کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔

شعبہ تربیت انجمنِ حسینیہ خواجگان نارووالی (رجسٹرڈ) لاہور نے کیمپ کی کامیابی میں تعاون کرنے والے اساتذہ، منتظمین، اسکاوٹس، معاونین، والدین اور شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس خدمت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور نسلِ نو کی دینی و اخلاقی تربیت کے لیے آئندہ بھی ایسی بابرکت سرگرمیوں کے انعقاد کی توفیق عطا فرمائے۔

انجمنِ حسینیہ خواجگان کی جانب سے پانچ روزہ تربیتی و تفریحی سمر کیمپ کا انعقاد، 150 بچوں اور نوجوانوں کی شرکت

انجمنِ حسینیہ خواجگان کی جانب سے پانچ روزہ تربیتی و تفریحی سمر کیمپ کا انعقاد، 150 بچوں اور نوجوانوں کی شرکت

انجمنِ حسینیہ خواجگان کی جانب سے پانچ روزہ تربیتی و تفریحی سمر کیمپ کا انعقاد، 150 بچوں اور نوجوانوں کی شرکت

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha